وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت گرانے کی باتیں کرنیوالوں کو چیلنج کر دیا

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں ن لیگ کی بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہیں ہونا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بیس سال ن لیگ کے ساتھ سیاست کی ہے، ن لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔

 

 

 

رانا ثنا اللہ سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ رانا ثنا کو عمر قید ہونی ہے۔آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور ہاسپٹل ہیں،وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close