لاہور، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، روٹی کتنے کی اور نان کتنے کا ہو گیا؟

لاہور (آئی این پی) لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا،روٹی کی قیمت 12 سے 15روپے اور نان کی قیمت 20سے 25روپے کردی گئی ہے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ آٹے اورگندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ نان بائی ایسو سی ایشن یکطرفہ قیمت نہیں بڑھاسکتی، جو قیمت بڑھائیگا ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی، قیمت بڑھانے والے تندور کو سیل کر دیا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close