مظفر سردار امتیاز شاہین وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے ترقیاتی منصوبہ جات تعینات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) سردار امتیاز شاہین وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے ترقیاتی منصوبہ جات تعینات، نوٹیفکیشن جاری۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تھوراڑ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی ساتھی تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار امتیاز شاہین کو اپنا معاون خصوصی برائے ترقیاتی منصوبہ جات تعینات کردیا جس کا گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،

عوامی حلقوں اور سیاسی کارکنوں نے معاون خصوصی بننے پر سردار امتیاز شاہین کو مبارکباد دی اور وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے ایک کہنہ مشق و دیرینہ سیاسی کارکن کو اہم ذمہ داری سونپی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close