نیویارک، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی اقوام متحدہ میں اہم اور تفصیلی ملاقات

نیویارک (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر و امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی اقوام متحدہ میں اہم اور تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر و امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بالخصوص اقوام متحدہ میں موثر انداز میں اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر و امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے کوششیں تیز طر کی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر و امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close