عمران خان کے وارنٹ، پی ٹی آئی کارکنان کا شارع فیصل پر احتجاج، ٹریفک معطل

کراچی (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور ان کی مبینہ گرفتاری کی کوششوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی میں احتجاج شروع کر دیا۔ کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔پولیس کے مطابق 60 سے 70 گاڑیوں کا قافلہ کارساز کی طرف سے شارع فیصل پر صدر کی طرف جاتے ہوئے نرسری کے مقام پر رک گیا۔ اس مقام کے قریب پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بھی ہے،

احتجاجی کارکنان کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے مطابق احتجاج کب تک جاری رہتا ہے اس بارے میں کچھ معلومات نہیں تاہم شہریوں کو متبادل راستوں کی طرف گامزن کردیاگیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close