بنی گالہ 300 اہلکار بھیجنے کی خبریں، اسلام آباد پولیس نے نفری کی تفصیل بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں 300 اہلکار بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور بے بنیاد ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close