بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے، صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی )وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے گا، سنا ہے جاتی عمرہ میں مفرور رہائش پذیر ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقد مے کا نمبر 407 ہے۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل ہوا، سیشن کورٹ سے ضمانت نہیں کرائی گئی، عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کی جا سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close