وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ، شبلی نے عمران خان کی کتے کو کھانا کھلانے کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل کا اظہار کردیا۔ ہفتہ کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناتھاکہ عمران خان بنی گالا سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانے ڈالتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ عمران خان اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close