اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو التوا مانگنے پر دوسری بار جرمانہ ہو گیا۔خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان کی عدالت میں ہوئی۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عمران خان کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔یاد رہے کہ 10 ستمبر کو بھی عمران خان کی التوا کی درخواست پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے آئندہ تاریخ سماعت 22 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں