سائفر کا معاملہ عمران خان کے گلے پڑ گیا، نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوں نے سائفر کے معاملے پر عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیاجس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے لندن سے پارٹی رہنمائوں کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کر دی ہے ،رہنمائوں سے کہا گیا ہے کہ عوام کو سائفر کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے کہ یہ ریاست کے خلاف سازش بہت بڑی سازش تھی۔ پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر

عمران خاں کے جھوٹے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کریں ۔حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ اس کے ذریعے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزرا ء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی نے سائفر کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کرنے کی منصونہ بندی شروع کر دی ہے جسے آنے والے دنوں میں آگے بڑھایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں