یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، آج اعلان متوقع

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کل جمعہ30ستمبر کی رات کو ہی ہو گا۔ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو ہی کیا جائے گا۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ بے بنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ہے تاہم اس کمی کا اعلان 30 ستمبر کی رات کو ہو گا لیکن اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، دستاویز کے مطابق سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے،

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ

گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کل شام کو کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close