اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف سے حتمی بات کرکے فیصلہ کیا جائے گا، پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، جنوری 2023 تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانی ہے۔دوسری جانب ترجمان اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریزکیا جائے۔ بے بنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لٹر تک کمی کا تخمینہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ہے۔ 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔جبکہتیل کی عالمی مارکیٹ میں پیر کے دن دوران ٹریڈنگ قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ 8 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل امریکی خام تیل 76 ڈالرز جبکہ فی بیرل برطانوی خام تیل 83 ڈالرز کی سطح تک آ گیا، جبکہ چند ماہ قبل تک برطانوی تیل کی فی بیرل قیمت 120 ڈالرز سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ پیر کے روز دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی۔ساڑھے 3 ماہ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 فیصد یعنی 38 ڈالرز کی کمی ہو چکی۔ جون کے ماہ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 121 ڈالرز کی سطح پر تھی، جو اب کم ہو کر 83 ڈالرز کی سطح پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں