“لیکس” کی یلغار، پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں لیکس کی یلغار ہے، پاکستان تماشا بن گیا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز نئی کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے، پاکستان میں اس وقت سیاست حقائق پر نہیں بلکہ سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں لیکس کی یلغار ہے،

اسلام آباد تماشا بن گیا، حکمران جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close