اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ ہفتے سینیئرصحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ انعام کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق سارہ انعام کے والدین نے کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بر آمد کر لیا جبکہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے موبائل فون سمیت دیگر معلومات تفتیش کا حصہ بنا لی گئیں۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں