وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، مفتاح اسماعیل بغیر قلمدان کے وفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ سمر قند اور دورہ نیویارک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

 

بیرون ملک دوروں میں وزیراعظم شہبازشریف کی چین، روس ، امریکا سمیت 10ممالک کے صدور سے ملاقاتیں ہوئیں، روسی صدر سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں بالخصوص توانائی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، مفتاح اسماعیل بغیر قلمدان کے وفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا،مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات کے باوجود ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کوبہتر کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کیے۔

 

بہترین معاشی امور کی انجام دہی پر مفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دنیا میں تیل سستا ہونے کے اثرات آئندہ 15روز میں سامنے آئیں گے،ڈالر مہنگا ہونے سے تیل کی قیمتوں کو نیچے نہیں لاسکے،پرسوں سے ڈالر سستا ہورہا ہے قوم دعا کرے ڈالر100تک آجائے۔عوام پر ایک دھیلے کا بھی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے،دنیا کو باور کرایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، کاربن پھیلانے والے ممالک میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، ہم نے یہ سارے مسائل کا ایس سی او کانفرنس میں بھی اجاگر کیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں پر تمام ممالک نے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہمارے دنیا کے ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں، ان کو بتایا کہ 16 سو سے زائد اموات ہوئیں، 30ارب ڈالرنقصان ہوا، جوبائیڈن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پلے کچھ نہیں تھا اور دکھاوا اس طرح کرنا جس طرح آپ عالمی ہیں۔ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا، پھر آپ غیرملکی سربراہان سے اس طرح ملیں کہ جس طرح وہ آپ سے مانگنے آئے ہیں، ہم ایک نیوکلیئر طاقت ہیں، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، لیکن پچھلی حکومت نے جس طرح معیشت کو تباہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں