مظفرآباد، چوہدری لطیف اکبر کا شیخ رشید کو گندے انڈے مارنے اور کوہالہ تک پیچھا کرنے کا اعلان

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ سے خطاب سے ایک روز قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کوہالہ پل تک شیخ رشید کا پیچھا کرنے اور گندے انڈے مارنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو دل کا جانی اور بلو رانی کیوں کہا؟ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آزادی چوک مظفرآباد احتجاجی مظاہرہ کیا اور شیخ رشید کا پتلا نذرآتش کیا قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنی ذات کے خلاف سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے. انھوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں شیخ رشیدکل واپس کیسے جائیں گے، ہم کوہالہ پل تک ان کا پیچھا کریں اور شیخ رشید جہاں کہیں ملے انھیں گندے انڈے ماریں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف آزادی چوک میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے شیخ رشید احمد کا پتلا نذر آتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلےوہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور اب شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کرکے آزاد کشمیر کی پر امن سیاسی فضاکو مزید خراب کیا پیپلز پارٹی ایسے عناصر کو لگام دینا جانتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close