باغ، آزاد کشمیر، پولیس افسر ماں نے ہلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں اپنے ہی بیٹے کا چالان کر دیا

باغ، آزاد کشمیر (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع باغ میں پولیس افسر ماں نے ہلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں اپنے ہی بیٹے کا چالان کر دیا،
باغ میں بنی پساری روڈ پر خاتون ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر محترمہ شفقت شاہین نے دوران چیکنگ ہلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی جواں سال بیٹے عاقب حمید کا موٹر سائیکل روک کر چالان کاٹ کرقانون پر عملدرآمد کی قابل تقلید مثال قائم کردی ۔

ٹریفک انسپکٹر شفقت شاہین بنی پساری روڈ پر ناکہ لگا کر ہملٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو روک انکے چالان کاٹ رہی تھی کہ اچانک ان بیٹا عاقب حمید ہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ناکہ پر پہنچا تو پولیس افسر ماں نے اپنے بیٹے کا چلان کاٹ کر ثابت کر دیا کہ ممتا کے پیار سے قانون کا احترام اور قانون پر عملدرآمد افضل ہے بیٹے نے چالان کی رقم بینک میں جمع کروا یہ پیغام دیا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں