کشمیری عوام کی ساری دنیا میں تمام فورمز پر سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے گفتگو

نیویارک (پی این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی ساری دنیا میں تمام فورمز پر سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے بھی کشمیریوں کی حمایت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں نیو یارک میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اُن کا بنیادی حق، حق خودارادیت دینے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی اور دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں کشمیری عوام کے لئے آواز اُٹھائی جبکہ اسی طرح صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی اقوام متحدہ، او آئی سی کے کشمیر کنٹیکٹ گروپ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کو جاندار انداز میں پیش کیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close