اسحاق ڈار کی سینٹ میں آمد، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔

 

 

 

نجی ٹی وی نیو کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں ۔ ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔اسحاق ڈار کے حلف اٹھانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close