وائس چانسلرجی سی یو کو عمران خان کو یونیورسٹی بلانے کی سزا دیدی گئی

لاہور (پی این آئی )وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو )ڈاکٹر اصغر زیدی کو وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلا کر خطاب کرانے پر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فارغ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اصغرکی رکنیت معطل کر کے ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close