اسلام آباد (پی این آئی)لندن میں پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما و وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی تیز کر دی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے ۔ ان میں 10 مرد اور4 خواتین شامل ہیں ،ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے واقعہ میں ملوث
افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کئے گئے تھے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ ان تمام معلومات کو کابینہ میں پیش کرے گی جس کے بعد ان افراد کا نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں