مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی، نیب نے اہم فیصلہ کر کر لیا

لاہور (پی این آئی ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ دوران سماعت نیب نے مریم نواز کا پاسپورٹ درکار نہ ہونے کا بیان عدالت میں جمع کروایا ۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا بیان دید یا ۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی

سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟ جونیئر وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہی کیس ہے کیا، وکیل کو اتنا نہیں پتہ کہ کونسی عدالت میں پہلے پیش ہونا ہے۔دوران سماعت سماعت نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی

درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا، نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close