جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا، سابق رکن پارلیمنٹ کو مظفرگڑھ میں درج مقدمے کے سلسلے میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ماضی میں مظفرگڑھ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے جمشید دستی کو پنجاب پولیس نے پیر کی رات کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ جمشید دستی پر 38 لاکھ روپے کی ایمبولنس واپس نہ کرنے کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ پنجاب پولیس نے اسی مقدمے کے سلسلے میں جمشید دستی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close