حامد خان کی اہم ترین ذمہ داری، عمران خان نے حامد خان کی سربراہی میں 10رکنی مشاورتی کونسل قائم کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 10رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی جس کے چیئرمین حامد خان ہونگے،دس رکنی مشاورتی کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں،

مشاورتی کونسل اہم ترین قومی ایشوز پر پارٹی چئیرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کیا کرے گی جبکہ کونسل میں پارٹی کے اہم ترین رہنماں کو نمائندگی دی گئی ہے، عمران خان نےمشاورتی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close