پاکستان واپسی سے پہلے ہی اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی گئی

لندن (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو استعفی پیش کردیا جس کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کردیا گیا ہے.نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی نواز شریف کو پیش کیا۔

 

مسلم لیگ ن کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ انہوں نے چار ماہ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کیا اور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔نواز شریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانےپرمفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈارکو وزیرِخزانہ کیلئے نامزد کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل پیر کو وطن واپس پہنچ کر با ضابطہ طور پر مستعفی ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں