اسلام آباد(پی این آئی) مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم اور مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے بھی سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوؤں کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی۔مریم نواز نے کہا ’پتا نہیں مفتاح کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، ذمہ داری بھی نہیں لیتا
اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ’ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں۔مریم نواز بولیں ’ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہو گئی۔آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزرا پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر وفاقی وزرا کی مختلف آراء پر گفتگو کر رہے ہیں، لیک آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں