وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو بھی لیک

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہو گئی۔آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں۔ لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزرا پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر

وفاقی وزرا کی مختلف آراء پر گفتگو کر رہے ہیں، لیک آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آگئی۔ آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پرشہباز شریف کو بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس پر مبینہ طورپر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں،

آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سےآدھا آگیا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آئوں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے، ایسے کرلیں۔

close