آرمی چیف کی تعیناتی کیسے ہو گی؟ مولانا فضل الرحمان نے تفصیل بتا دی

کو ٹ ادو(آئی این پی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل حکمران اور نااہل اپوزیشن ثابت ہوئے ، سب کچھ آئین میں لکھا ہے اورآرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ آئین کے مطابق میرٹ پر ہوگا۔ہفتہ کوکوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت میں روز عمران خان کو ریلیف ملتا ہے تو کہیں نہ کہیں سے پریشر تو ہے ، آپ ضرور کہیں گے کہ ہم آئین و قانون کے مطابق کررہے ہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں ،

جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں ہورہی ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، معیشت پر پریشر ہے، ملکی معیشت آئی ایم ایف میں گروی ہے، اسٹیٹ بینک حکومت اور وزیراعظم کو جواب دہ نہیں، آئی ایم ایف کے تابع ہے، اسٹیٹ بینک ہی ڈالر کو کنٹرول کررہا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ناکام جلسے کر رہے ہیں، عمران خان نااہل حکمران اور نااہل اپوزیشن ثابت ہوئے، ثابت ہوچکا کہ عمران خان ملکی مفاد کے خلاف ہے،

دوبارہ ملک کا مفاد نہیں بن سکتا، روز روز ہم نئے تجربے نہیں کرسکتے ۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی بات کررہے ہیں، اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین میں لکھا ہے اور آئین کے مطابق میرٹ پر ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close