بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، فی یونٹ قیمت میں پھر اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اگلے ماہ سے فی یونٹ بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ ہو جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے منظور کردہ بجلی کا نیا ٹیرف اکتوبر سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمت میں 4روپے 10پیسے فی یونٹ اضافہ ہو جائے گا۔

 

جبکہ بجلی کے بلوں میں ماہاںہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ الگ سے وصول کی جائیں گی۔ دوسری جانب بجلی صارفین کیلئے ون سلیب ریٹ کی رعایت ختم کر دی گئی۔ 92 نیوز کے مطابق بجلی صارفین کو 300 یونٹ استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 7 روپے 74 پیسے کے بجائے 13 روپے 48 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔نئے سلیب ریٹ کے مطابق 400 یونٹ استعمال پر نرخ 24 روپے 63 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے تاہم پہلے ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر صارفین کو فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔600 یونٹ پر بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسے مقرر کی گئی ہے۔700 یونٹ پر بجلی صارفین کو فی یونٹ 27 روپے 65 پیسے ادا کرنا ہوں گے،700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 22 پیسے ہوں گے۔

 

 

قبل ازیں 401 سے 700 یونٹ تک بجلی کی قیمت 18 روپے سے زائد تھی۔ یہاں واضح رہے کہ بجلی کی قیمت کے حوالے سے کچھ روز قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے، جبکہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر میں بجلی کے بلز میں کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close