عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

نیویارک(پی این آئی )روس یوکرین جنگ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا جبکہ یورپ میں بھی معاشی بحران کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے یوکرین کے زیرقبضہ علاقوں میں رضا کار بھیجنے اور ریفرنڈم کے اعلان پر یورپ میں معاشی بحران کا خوف بڑھ گیا،

جرمن، برطانوی اور دیگر یورپی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئیں، ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پانڈ کی قدر میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔یورپ میں معاشی بحران کے خدشے اور امریکا میں شرح سود بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں،

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 6فیصد سستا ہو کر 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ساڑھے 4 فیصد کم ہو کر 86 ڈالر ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں بھی4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close