اراضی کے تنازع ،عدالت میں ہاتھا پائی پر کیپٹن صفدر کے 5 حامی گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے سیف اعجاز میں اراضی کے تنازع پر سماعت کے دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہو گئی۔جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفد اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے سیف اعجاز میں اراضی تنازعے کی سماعت ہوئی۔جسٹس (ر) اعجاز افضل کے بیٹے سیف کی جانب سے جج کو شکایت کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کے

حامیوں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر کمرہ عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کی موجودگی میں ان کے حامیوں اور سیف کے مابین تکرار ہو گئی اور بات ہنگامہ آرائی اور پھر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔احاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی پر جج نے پولیس کو طلب کر لیا اور پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کے 5 حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close