پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہونے کے باجود پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں، نیا پنجاب ہائوس تعمیر کرنے فیصلہ وہ بھی کس شہر میں؟

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج گوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل مطابق گوادر میں پنجاب ہاؤس کی تعمیر کے لیے زمین بلوچستان حکومت کی طرف سے مہیا کی جائے گی۔ دریں اثناءنجی ٹی وی کے مطابق ایک جونیئر آفیسر احمد کمال مان کو کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ آفیسر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے آفس میں بھی کام کر چکے ہیں اور انہیں اسی تعلق کی بناءپر کمشنر گجرات لگایا گیا ہے، حالانکہ وہ 19ویں گریڈ کے آفیسر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close