پلندری، عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت علی کی اہلیہ سیلفی بناتے گہری کھائی میں گر کر زخمی ہو گئیں

پلندری آزاد کشمیر (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں پلندری پٹھان پہاڑی بھتیاہ کے قریب ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل ریڈیو اور ٹی وی کے قاری صداقت علی کی اہلیہ سیلفی بناتے گہری کھائی میں گر کر زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ریسکیو کر کے کہوٹہ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

قاری صداقت علی کی اہلیہ پلندری کیڈٹ کالج سے اسلام آباد جاتے ہوئے پٹھان پہاڑی کے مقام پر سیلفی بنانے کیلئے گاڑی سے اتریں اور سیلفی بناتے ہوئے اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں جا گریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close