پی ٹی آئی کا کونسا رہنما چاہتا تھا کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا ہوجائے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

 

 

ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور اُنہیں سزا بھی ہوجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close