لاہور کے قریب چھوٹے شہر میں بڑے ائر پورٹ کی تعمیر، تمام جدید سہولتیں بہت جلد دستیاب ہوں گی

لاہور (پی این آئی) شہری ہوا بازی کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے مریدکے میں زیر تعمیر جنرل ایوی ایشن ائر پورٹ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ائر پورٹ کے دورے کے دوران منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ائر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے، مریدکے ائر پورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ائرپورٹ کے طور پر کی جائے۔ مرید کے ائر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہو گا۔وفاقی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ نئے تعمیر ہونے والے ائر پورٹ کے نکاسی آب کے لئے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز 1 میں شام کیا جائے۔ نئے ائر پورٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close