انوکھی منطق، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومتی امور کی انجام دہی کے لیے وزیر تعمیرات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں ایک وزیر اور پارٹی عہدیدار شامل ہیں، سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) انوکھی منطق،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے حکومتی امور کی حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر تعمیرات اظہر صادق کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی مختلف وزارتوں میں حکومتی نمائندگان کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے تشکیل دیدی گئی ہے۔

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ کمیٹی ممبران میں وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری ظفر انور،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی راجہ منصور خان،میر عتیق احمد،چوہدری عامر نذیر،سردار قاضی اسرائیل شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی امور کو حکومتی پالیسی کے عین مطابق عملدرآمد پر مختلف محکمہ جات میں معاونت فراہم کرے گی اور وزیراعظم کو اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد ومعائنہ کمیشن راجہ منصورخان کو کمیٹی کا ممبر مقرر کرنےسے متعلق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی منطق کیا ہے؟سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close