پنجاب ، پرویز الہیٰ حکومت کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں پرویز الہیٰ حکومت نے مختلف محکموں کے سربراہان کو تبدیل کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سمیت مختلف اہم عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے۔ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کو تبدیل کر کہ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیٹیز پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ،جبکہ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیٹیز پنجاب لاہور محمد احمدکو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صائمہ سعید کو تبدیل کر کہ سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات اورسیکریٹری سپیشل ایجوکیشن آصف بلال لودھی کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی آرکیالوجی پنجاب احمد عزیز تارڑکو تبدیل کرکہ سیکریٹری زراعت تعینات کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close