وفاق اور پنجاب میں تنازع، سی سی پی او لاہور ڈٹ گئے ، عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے درمیان کشیدگی کا معاملہ تاحال برقرار ہے۔نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق وفاق کے نوٹیفکیشن کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا میں چارج نہیں چھوڑ رہا، جب تک پنجاب حکومت نہیں کہے

گی چارج نہیں چھوڑوں گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر ہٹایا گیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ن لیگی رہنماؤں پر مقدمہ درج کرنے سے منع کرتے ہوئے لیگل رائے لینے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے 7 روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاق انہیں معطل کر سکتا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس آج دوپہر ہو رہی ہے جس میں آج صبح آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو بھی پیغام بھیج کر شرکت کی دعوت دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close