حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کم ہو کر 84 اعشاریہ 19 ڈالر پر آ گئی۔برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ تیرہ ڈالر کی کمی ہوئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت نوے اعشاریہ اکیانوے ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close