عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟جاوید لطیف کی شدید تنقید

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہےکہ عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے،

عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں، عمران خان بتائیں ایکس وائے کون ہے اور وہ کن کو فون کررہے ہیں ؟رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے خود پربنائے جانے والے مقدمے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دے دی اور کہا کہ انہوں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close