وادی نیلم، پالڑی گاؤں میں خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے دو چیتوں نے دو بھائیوں کی جان لے لی، لواحقین کا احتجاج

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آٹھمقام کے نواحی گاؤں پالڑی میں خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے چیتے کے حملے کے باعث دو حقیقی بھائی جان کی بازی ہار گئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق وادی نیلم میں کنٹرول قریب پالڑی گاوں میں آبادی کا رخ کرنے والے جنگلی چیتے نے گھاس کاٹنے والے دو حقیقی بھائیوں امجد اور قدیر کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ریسکیو کی بھرپور کوشش کی لیکن دونوں زخمی بھائی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اس المناک واقعہ کے بعدوادی نیلم کی فضاسوگوارہوگی ہے جاں بحق ہونے والےبھائیوں کی عمریں 16 سے 20 سال بتائی جارہی ہیں اس واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے بھائیوں کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں لاشیں سڑک پر رکھ کر محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے جنگلی جانوروں سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی طرف سے علاقہ مکینوں کو پہنچنے والے اور جانی نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close