آزاد کشمیر، سینئر افسر تہذیب النسا ءکو اہم ترین محکمہ سیاحت کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سینئر افسر تہذیب النسا ءکو آزاد کشمیر کے اہم ترین محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن جاری۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سابق دور حکومت میں ڈپٹی کمشنر،چیئرمین زکواة کمشنر مظفرآباد سمیت دیکر اہم عہدوں پر فائز رہنے والی خاتون افسر محترمہ تہذیب النساء کو ڈائریکٹر جنرل سیاحت تعینات کیا گیا ہے

کاشف نیاز کو پی ایس او برائے وزیراعظم اور محترمہ سریا خانم ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے عمران شاہین ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس او ہمراہ وزیراعظم امجد علی مغل کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری قانون امجد علی منہاس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر موسٹ ڈپٹی سیکرٹری خورشید محمود خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close