پی آئی اے کی پشاور تا دبئی پرواز سے مبینہ ذہنی مریض کو واپس پشاور بھجوا دیا گیا

پشاور (این این آئی)قومی ائیر لائن پی آئی ایکی پشاور تا دبئی پرواز سے مبینہ ذہنی مریض کو واپس پشاور بھجواد یا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافر نے لات مار کر طیارے کی کھڑکی کے شیشے کو بھی نقصان پہنچایا،دوران پرواز مسافر کی غیر معمولی حرکتوں پر کیبن کریو نے اس کے ہاتھ پاں باندھ دئیے تھے

۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ دبئی ائیرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی حکام نیحراست میں لے لیا تھا، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا،مسافر کو اسی پرواز سے واپس بھجوا دیا گیا تھا۔پی آئی اے حکام کے مطابق مسافر کو پی آئی اے نے بلیک لسٹ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close