عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق کیس سے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف دائر دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کے سوا دیگر دفعات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close