پڑھائی میں تسلی بخش جواب نہ دینا جرم بن گیا، باپ نے بیٹے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پڑھائی میں تسلی بخش جواب نہ دینا جرم بن گیا، ظاہم باپ نے بیٹے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے 14ستمبر کو اقبال مارکیٹ میں پیش آیا جہاں پر نذیر خان سے 12سالہ بیٹے شہیر کی ضد غصے کی وجہ بن گیا اس پر اس نے بیٹے سےسکول کے ہوم ورک کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا جس پر وہ وہ ٹھیک جواب نہ دے سکا ۔اس پر والد کو غصہ آگیا۔ پولیس آفسر کے مطابق نذیر خان نے اپنے بیٹے پر تیل چھڑک کر

اسے آگ لگا دی ، چیخ پکار سننے پر بچے کی ماں شازیہ اسے بچانے آئی جبکہ والد نے بھی اس پر کمبل اور کپڑے ڈالے اور فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے جہاں وہ دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد 16ستمبر کو فوت ہو گیا ۔ دوسری جانب اوکاڑہ میں ایک پولیس افسر نے کرغزستان سے واپس آنے والے میڈیکل طالب علم پر 50لاکھ روپے رشوت وصولی کے بعد ڈکیتی کا جعلی مقدمہ درج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے سب انسپکٹر اور

اے ایس آئی کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس میں پولیس گردی کی انتہا کی گئی۔پولیس افسران نے میڈیکل پارٹ تھرڈ کے طالب علم کو دوست سمیت ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کر کے چالان کر دیا، طالب علم عفیفہ ابوبکر اپنے دوست حذیفہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کار کے ذریعے واپس آ ر ہا تھا کہ سب انسپکٹر حامد رشید اور اے ایس آئی محمد عطا نے دیگر اہل کاروں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔پولیس افسران کی جانب سے

دونوں نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کر 5 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی، اور اس کے بعد ڈکیتی کے مقدمے میں بھی ملوث کر دیا،نامعلوم افراد کے خلاف 7 جون کو تھانے میں درج ہونے والی ڈکیتی کے مقدمے کے وقت میڈیکل کا طالب علم عفیفہ ابوبکر کرغزستان میں یونیورسٹی میں موجود تھا۔پولیس سب انسپکٹر کی جانب سے پیسوں کی ڈیل اور نوجوان کے پاکستان سے باہر ہونے کی تفصیلات منظر پر آگئیں جس کے مطابق 7 جون کو درج ہونے

والی ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد میڈیکل کا اسٹوڈنٹ 22 جون کو پاکستان واپس آیا۔مقدمے کے اندراج کے وقت نوجوان عفیفہ ابوبکر بیرون ملک یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، متاثرہ دونوں نوجوانوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جعلی مقدمے سے متعلق سب انسپکٹر کی مبینہ آڈیو بھی منظرعام پر آ چکی ہے، سب انسپکٹر نے رشوت کی رقم اپنے بیٹے کے موبائل اکانٹ میں منگوائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close