خبردار، ہوشیار، نوسربازوں کے نئے گروہ کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) شہریوں سے پیسے ہتھیانے کے حوالے سے نئے نوسربازوں کے نئے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے انچارج کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کی پولیس کے ہاتھوں اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے اور پھر رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے۔ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی رونے کے انداز میں مدد بھی طلب کرتا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے شہریوں کو خبر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close