طاقتور طوفان آج جاپان سے ٹکرائے گا، 30 لاکھ شہریوں سے نقل مکانی کی اپیل کر دی گئی

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان کے جنوب مغربی حصے کو طاقتور طوفان نانمادول کا سامنا ہے، یہ طوفان آج شام کیوشو ریجن سے ٹکرائے گا۔ںغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر جاپان کے کاگوشیما ریجن میں خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور 30 لاکھ شہریوں کو الرٹ رہنے یا نقل مکانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ریجن میں چلنے والی ٹرین سروس، پروازیں اور فیری سروس طوفان گزرنے تک معطل رہے گی۔

کاگوشیما اور قریبی علاقوں میں 25 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد نے ان علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب انخلاء کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق ریجن کو طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کے پیشِ نظر عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں