نارووال (آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے الیکشن کے قبل ازدقت امکان کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، پاکستان اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے اگر ہم صبر تحمل سے گزر گئے تو معیشت صحت مند ہوگی۔ ہماری سمت درست ہے پاکستان سر خرو ہو کر نکلے گا۔نارووال میں یونین کونسل تنظیمی کنونشن اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لوگ بے گھر ہیں دو تہائی پاکستان پر ایک تہائی کا قرض ہے
ترقی یافتہ ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی پیدا ہوئی بلوچستان سندھ میں سات سو گنا بارشیں زیادہ ہوئیں کئی اضلاع صفحہ ہستی سے مٹ گئے لیکن منگلہ ڈیم اب بھی خالی ہے آج پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا ہے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح متاثرین کی مدد کر سکیںاحسن اقبال نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی پنجاب حکومت کو چاہئے کہ آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ،قدرتی آفت میں جب ہر کوئی اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں لیکن عمران خان سیاست چمکانے کی کوشش کر رہا ہے آج وقت تھا کہ سب کچھ بھلا کر عوام کی خدمت کرتے مگر’’ فتنہ خان‘‘ قوم میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں
عمران خان کے عزائم خطرناک ہیں عمران خان ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور عوام کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے اور پوری قوم کو اپنی انا کی سزا دے رہا ہے عمران نیازی نے اداروں پر حملے کئے عدلیہ کی جج کو’’ تڑیاں‘‘ لگائی اگر یہ کام کوئی اور کرتا تو جیل ہوتا نا جانے عمران خان نے پتہ نہیں کون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہے جوکسی کو دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکالا ہم بند کرنے کوشش کر رہے ہیں اور معیشت بحالی کا آپریشن کر رہے ہیں اناڑی نے ایکسیڈنٹ کیا اپنا سر بھی پھاڑا اور ملک کو ’’انجر پنجر ‘‘کر دیا ہم نٹ بولٹ اکٹھے کر رہے ہیں آج پی ٹی ائی غیر قانونی پنجاب پر قابض ہے
سپریم کورٹ کے فیصلے نے پنجاب پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال دیا عوم اس کھیل کو دیکھ رہے ہیں عمران نیازی پاکستان ریاست اور آئین سے بڑا نہیں یہ ہٹلر کی طرح اینٹ سے اینٹ بجا دے گا فتنہ خان بیرونی فنڈنگ سے آیا ہے اور ہمیں امپورٹڈ کہتا ہے تم ملک دشمن ایجنڈا چلا رہے ہو۔احسن اقبال نے کہا کہ پوری دنیا نے آئی ایم ایف کو پاکستان کو قرضہ دینے کی حمایت کی سوائے بھارت کے جب آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے پر راضی ہوا تو فتنہ خان نے اپنے حواریوں کے ذریعے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا تاکہ پاکستان کو قرضہ نہ ملے جس کا صاف مطلب ہے کہ عمران خان بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں