وادئ لیپا آزاد کشمیر، کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کو لینڈ مائنز، کھلونا بموں کی تباہ کاریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپ

مظفرآباد (آئی آے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کودشمن کی جانب سے بچھائے گئے لینڈ مائنز کھلونا بمبوں اور ان پھٹے دھماکہ خیز مواد کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے سے متعلق شعوراجاگر کرنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔پاک فوج اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سٹیٹ برانچ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں علاقہ مکینوں کو گھاس کٹائی،کھیتی باڑی مال مویشیوں کی چراگاہوں اور روزمرہ زندگی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا

پاک فوج کے افسروں اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے لیزان عبدالمنان نے علاقہ مکینوں کو دشمن کی طرف سے آبادیوں کے قریب پھینکے گئے کھلونا بمبوں،دھماکہ خیز اورمواد،لینڈ مائنز سے محفوظ رہنے سے متعلق اہم معلومات سے آگاہی دی اس موقع پر شرکاء ورکشاپ کو بتایا گیا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے نتیجہ میں جانی اور مالی نقصان سے کس طرح بچا جاسکتا یے

زخمیوں کو فوری طور پرپرکس طرح فرسٹ ایڈ دیکر ریسکیو کیا جاسکتا ہے اور ان پھٹے دھماکہ خیز مواد سے متعلق متعلقہ حکام اور اداروں کو اطلاع کیسے دی جاسکتی ہے اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو فوری ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا

علاقہ مکینوں نے آگاہی ورکشاپ کے انعقاد پر پاک فوج اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں