مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کا سیاسی درجہ حرارت اچانک بڑھنے لگا ۔متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں آزاد کشمیر میں آئینی اور جمہوری طریقے سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس بھی متحدہ اپوزیشن کی ہر سیاسی چال کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں 29 ستمبر کو مظفرآباد میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بڑے جلسہ کافیصلہ کرکے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کے حوالے سے بڑی سیاسی چال چلی ہے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ایک طرف اپنی پارلیمانی جماعت کے اندر ممکنہ بغاوت کو روکنے کے متعلق یہ باور کرایا ہے کہ انھیں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا بھرپور اعتماد حاصل ہےجبکہ دوسری جانب عمران خان کو ایک موقع فراہم کردیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران حکومت پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کو تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں کھڑے ہوکر للکارسکیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں